
بلوچستان کے علاقے سوئی سے اغوا کیے جانے والے فٹ بالرز کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوئی سے اغوا ہونے والے مقامی فٹ بال پلیئرز کی بازیابی کیلئے علاقے کی ناکا بندی کررکھی ہے، مغویوں کی بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اداروں نے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، تاہم ابھی تک مغویوں کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سوئی میں ڈیرہ بگٹی سے سبی جاتے ہوئے جانی بیڑی کے قریب 6 مقامی فٹ بالرز کو اغوا کرلیا گیا تھا، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق کھلاڑیوں کو دہشت گردوں نے اغوا کیا ہے، مغویوں کی بخیریت واپسی کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان کی قیادت میں آپریشن جاری ہے، جلد بچوں کو بازیاب کروالیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sui-football-kidnape-n.jpg