
وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت اور تیاری سے اترنے کا عزم کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سےمعاملات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے فوری طور پر عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے اور اس کیلئے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بڑے شہروں میں میئر کے انتخابات کیلئے ناموں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1490662485904355329
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی کے انتظامی ڈھانچے کو نچلے درجے تک منظم کیا جائے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت اور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے، عوام کے پاس موجودہ وقت میں پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8pmikrabtamohim.jpg