بلاول کے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران جمشید دستی نے سجدے کیوں کئے ؟

1750749144313.png


گزشتہ روز جمشید دستی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جمشید دستی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران اپنی نشست سے اٹھے اور سجدہ کرنا شروع کردیا

سوشل میڈیا صارفین کو اس ویڈیو کی سمجھ نہیں آئی اور ہر ایک نے اپنے اپنے مطلب اخذ کئے، کسی نے کہا کہ یہ عمرایوب کو سجدے کررہا ہے، کسی نے کہا کہ یہ بلاول کے سامنے ناک رگڑ کر معافی مانگ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1937396883590111723
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی جمشید دستی پر کافی تنقید ہوئی اور کہا کہ سجدہ صرف خدا کو کیا جاتا ہے یہ کس کو سجدہ کررہا ہے؟ کسی نے اس اقدام کو جمشید دستی کو جاہل کہا ۔

اس پر جمشید دستی کا بھی ردعمل سامنے آگیا جن کا کہنا تھا کہ "بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں اللّٰہ پاک کو سجدہ دیا اور کہا اللّٰہ پاک ملک کو بلاول جیسے حکمرانوں کے شر سے محفوظ فرما، ہم ہزار بار توبہ کرتے ہیں!"
https://twitter.com/x/status/1937186649508909238
واضح رہے کہ جمشید دستی ماضی میں پیپلزپارٹی میں رہ چکے ہیں اور اس وقت بھی کئی تنازعات کا شکار ہوئے، پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعد انہوں نے 2013 آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے اور بعد ازاں2024 کے الیکشن میں وہ کامیاب ہوکر اسمبلی پہنچے

جمشید دستی بھی ان افراد میں تھے جن پر 9 مئی کے بعد تحریک انصاف چھوڑنے کا دباؤ تھا، مگر انہوں نے دباؤ قبول کرنے سے انکار کیا جس پر انکے گھر پر پولیس نے کئی بار دھاوا بولا
 
Last edited by a moderator:

Back
Top