
میٹروبس منصوبے کی مخالف ہوئی لیکن آج ہر طبقہ کا شہری اس میں سفر کرتا ہے: سابق وزیراعظم
سابق وزیراعظم وصدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا چیلنج مشروط طور پر قبول کر لیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما نے کل کہا کہ وہ میاں نوازشریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہےاسے چاہیے کہ نوازشریف کو اپنے صوبے میں معائنے کے لیے بلائے پھر موازنے کے بعد مناظرہ بھی ہو گا۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں فیصلہ ہو جائے گا کہ کس نے عوام کو دھکا دیا اور کس نے خدمت کی۔
شہبازشریف نے کہا نوازشریف نے پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کیں، عوام اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائے پی ٹی آئی نے کیا کیا؟ نوازشریف ہی تھے جنہوں نے جھینگا گلی میں لینڈسلائیڈنگ کے نقصانات سے بچایا اور راولپنڈی بہت سی خدمات سرانجام دیں۔
راولپنڈی کے بچوں کیلئے اربوں روپے کے تعلیمی وظائف دیئے اب یہاں کیلئے30 ارب روپے کا پانی کا منصوبہ لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹوں سے ایک بار پھر سے نوازشریف کو اقتدار دیں راولپنڈی کو لاہور میں تبدیل نہ کر دیا تو میرا نام شہبازشریف نہیں، وعدہ ہے نوازشریف کا خادم بن کر خدمت کروں گا۔ بینظیر بھٹو نے اسی مقام پر جمہوریت کی کی خاطر جام شہادت نوش کیا، لیاقت باغ میں نوازشریف نے جو بھی وعدے کیے پورے کیے۔
انہوں نے کہا میٹروبس منصوبے کی مخالفت ہوئی لیکن 40 ارب روپے کی خطیر لاگت سے منصوبہ مکمل کیا جس سے آج ہر طبقے کے شہری اس میں سفر کرتے ہیں۔
نوازشریف کے منصوبوں کو گنوانا شروع کر دیا تو شام پڑ جائے گی، لاہور میں اورنج ٹرین کے بعد راولپنڈی میں بلیو ٹرین چلے گی۔ آئی جے آئی روڈ پر الیکٹرک بسیں چلائیں جائیں گے، 8 فروری کو فیصلہ ہو جائیگا کہ کس نے عوام کو لوٹا اور کس نے خدمت کی سب جانتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1751259192281972901
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9shhbbabbzchaa,mnnazaa.png