بلاول وضو کر کے گیٹ نمبر4کا نام لیا کرے، شیخ رشید کا وزیرخارجہ پر طنز

17sheikhrasheedtanz.jpg
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول وضو کر کے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔ سابق وزیر داخلہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا۔ بلاول وضو کر کے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے سینئر صحافی واینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا بیٹا اورسچ کا سپاہی ارشد شریف آج شہید ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا ٹوئٹ ارشد شریف کے نام کر رہا ہوں اور اس کے گھر جا رہا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1584405025971122178
اتحادی حکومت کو ہدف بنتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں، کل سے حکومت کو لگے گا اور 30 نومبر تک آر پار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی ایجنٹوں کو کہیں سے مدد نہیں ملے گی۔
 

Back
Top