
دہشت گردوں کا فرنٹ مین عمران خان پیپلزپارٹی پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، کے پی کے دہشت گرد تنظیم کے حوالے کر دیا، آج تک پی ٹی آئی دہشت گرد گروپوں کو پیسے دے رہی ہے: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے آصف علی زرداری پر دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دینے اور انہیں قتل کروانے کے منصوبے کا حصہ ہونے کے الزامات پر وزیر خارجہ وچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے مجھے اور میری پارٹی کو براہ راست دھمکیوں میں نام لے کر پکارا گیا اور اب عمران خان نے میرے والد سابق صدر آصف علی زرداری پر من گھڑت الزامات عائد کر دیئے ہیں جس سے میرے والد، میرے خاندان اور میری زندگی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے! ہم اپنی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ان بیانات کو سنجیدگی سے لینگے۔
https://twitter.com/x/status/1619288429661134848
انہوں نے لکھا کہ عمران خان کے تازہ ترین من گھرٹ، ہتک آمیز اور خطرناک الزامات بارے قانونی کارروائی کرینگے جس کا جائزہ لے رہے ہیں! ماضی میں بھی عمران خان نے میرے والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی دی تھی! عمران خان کے دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے اور ان سے ہمدردی کے جذبات کا سب کو پتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1619288437378646016
بلاول بھٹو نے لکھا کہ: عمران خان جب اقتدار میں تھا تو اس نے دہشت گردوں کو رہائی دی اور جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا! کے پی کے دہشت گرد تنظیم کے حوالے کر دیا، آج تک پی ٹی آئی دہشت گرد گروپوں کو پیسے دے رہی ہے! ان کے الزامات کے بعد مجھ پر، میرے والد پر یا میری پارٹی پر حملہ ہوا تو اس کا حساب لیں گے!
https://twitter.com/x/status/1619288442449584128
انہوں نے لکھا کہ: عمران خان کی بیوی کو جب کوئی خواب آتا ہے تو وہ ٹی وی پر آکر لوگوں کر الزامات لگانا شروع کر دیتے ہیں، انہیں اس بات کا ادراک کرنا ہو گا کہ خوابوں کو عدالت میں کھڑا نہیں کیا جا سکتا!
https://twitter.com/x/status/1619288447017177088
عمران خان کا نیا الزام یہ ہے کہ میرے خاندان کی کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی وابستگی ہے یا یہ کہ ہم اسے نقصان پہنچانے کے لیے کسی کو پیسے دے رہے ہیں! یہ الزامات من گھرٹ ہیں جس سے صرف اور صرف ہمارے خاندان کی زندگیوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوا ہے!
https://twitter.com/x/status/1619288450804617218
بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ: ہم عمران خان کو عدالت میں ہر سطح پر چیلنج کرینگے،ان کی الزامات سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے، ہم اپنی سیاست کو زہرآلود نہیں ہونے دینگے۔ ہم دہشت گردوں کے خلاف کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے سیاسی فرنٹ مین کا پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1619288455112196100
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilah1i11.jpg