
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نوجوانوں کو سندھ بھر سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم مان لیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سندھ کے عوام سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مدد مانگ لی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کرپشن کی شکایات کے لیے آن لائن پورٹل کا لنک عوام کے لیے ٹوئٹ کر کے شیئر کرتے ہوئے لکھا کرپشن کے خاتمے کے لیے شکایات اینٹی کرپشن کے آن لائن پورٹل پر درج کرائیں۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں، جو بھی کرپشن کرے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1605971860914442241
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف گھیرا تنگ کریں، سندھ میں کرپشن کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، کرپٹ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ سندھ میں جتنی کرپشن ہوئی ہے اس خزانے کی کنجی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس ہے،پچھلے 13 سال میں ملیر میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی لیکن اس بار پی ٹی آئی نے پڑھے لکھے نوجوان جانشیر جونیجو کو ٹکٹ دیا ہے اور بازی جانشیر جونیجو کی ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جتنی کرپشن ہوئی اس کے ذمہ دار مراد علی شاہ ہیں جو ان کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس پر ایف آئی آر ہوجاتی ہے۔
Last edited by a moderator: