
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے حالیہ ملاقات کی اندرونی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا رویہ معذرت خواہانہ رہا۔
ملاقات کے پس منظر میں معلوم ہوا ہے کہ اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے براہ راست رابطہ کرکے انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی جلد ملاقات کا بھی عندیہ دیا، جس پر بلاول بھٹو نے حکومت کو ایک اور موقع دینے پر آمادگی ظاہر کی۔
بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پیپلز پارٹی کے صبر کا مزید امتحان نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ "حکومت کو فوری طور پر ہماری شکایات اور تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے"، انہوں نے مزید کہا کہ ان پر اپنی جماعت کی جانب سے شدید دباؤ ہے۔
بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ اگر حکومت کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اجلاسوں میں ناکام رہی تو وہ اس معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی ملاقات ابھی تک طے نہیں ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/MNXTccQ/Bilawal.jpg