
سینئر تجزیہ کار اور صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والا ملزم پاکستان مسلم لیگ ن کو فنڈ کرتا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'خبر ہے' میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جس شخص نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی بھی ہوئے، وہ 'وکی' نامی شخص ہے جس نے مسلم لیگ ن کو الیکشن فنڈ کی مد میں 3 کروڑ روپے دیئے تھے۔ یہ رقم اس وقت لی گئی جب مرحومہ کلثوم نواز صاحبہ الیکشن لڑ رہی تھیں۔
سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ایک بار نہیں متعدد بار ہوا ہے کہ اس شخص نے ن لیگ کو الیکشنز کے لئے خطیر رقم دی۔
ایک اور سوال کے جواب میں عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ بلال یاسین کی عیادت کے لئے گئیں بہت اچھی بات ہے لیکن وہ یہ بات سن لیں کہ ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کرنے والا ن لیگ کو فنڈ دیتا تھا۔
واضح رہے 31 دسمبر کو لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11bilalyasinfunding.jpg