
لاہور ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کےد وران ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت کب جارہی ہے؟
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کےجج جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے لاہور کےماسٹرپلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کیلئے جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے ایل ڈی اے کےوکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے اتھارٹی کو ماسٹر پلان 2016 کے تحت کام جاری رکھنے کی اجازت دی۔
اس موقع پر جسٹس شاہدکریم نے سرکاری وکیل سے پوچھا نگراں حکومت کب جارہی ہے؟ بظاہر تو ایسا لگ رہا ہے کہ نگراں حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے؟
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ اس حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں ہے۔
عدالت نے ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان کے حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایات جاری کیں جس پر ایل ڈی اے کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان میں بین الاقوامی ماہرین کی نظر ثانی پر کوئی اعتراض نہیں،
رولز کے مطابق ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی بین الاقوامی ماہرین کی منظوری دینے کی پابند ہے، اس گورننگ باڈی میں پنجاب اسمبلی کے ارکان شامل ہوتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mohsin-naviaais.jpg