
پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے درمیان نائب کپتان کے معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، کپتان بابراعظم نے نائب کپتان شان مسعود کو ٹیم سے ہی باہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 4 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی کرنے والے شان مسعود کو بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے نائب کپتان مقرر کیا گیاتاہم قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو یہ فیصلہ پسند نا آیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شان مسعود کو بطور نائب کپتان ٹیم میں شامل کرنے کے بورڈ کےفیصلے میں بابراعظم یا سیلکٹرز کی مشاورت شامل نہیں تھی،ترجمان پی سی بی نے بھی اپنے ایک بیان میں اس کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ یہ چیئرمین پی سی بی کا استحقاق ہے کہ وہ جسے چاہیں نائب کپتان مقرر کردیں۔
تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بورڈ کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں نائب کپتان شان مسعود کو ہی پلیئنگ الیون سے باہر کرتے ہوئے واضح طور پر پیغام دیدیا کہ11 رکنی پلیئنگ الیون میں کون سا کھلاڑی کھیلے گا یہ فیصلہ کرنا کپتان کا استحقاق ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17shhhaaaneambabr.jpg