بشری بی بی کے حق میں علی ترین کے بیان کو صارفین نے منافقت پرمبنی قراردیدیا


social1h1h1i1h.jpg


گزشتہ روز عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ جہانگیرترین کے انتہائی قریبی ساتھی عون چوہدری اس کیس میں گواہ تھے جس کی گواہی عمران خان کو سزا کی وجہ بنی

مگر اس فیصلے پر تنقید جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے کی جس پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی ترین نے لکھا آج کا فیصلہ ایک خوفناک اور ناقابل قبول مثال قائم کرتا ہے۔ اسے الٹ دینا چاہیے,ہم سب کو خواتین کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1753847743779385356
سوشل میڈیا صارفین نے علی ترین کو کھری کھری سنادیں اور کہا کہ کچھ دن پہلے تمہارے والد نے بشریٰ بی بی سے متعلق گھٹیا زبان استعمال کی اور عون چوہدری جس نے بشریٰ بی بی پر کیچڑ اچھالا وہ تمہارے والد کا ہی رائٹ ہینڈ ہے۔

فیاص شاہ نے لکھا تمہارا باپ جہانگیر ترین اس غلیظ اور گھٹیا سیاست میں برابر کا شریک ہے۔ ابھی چند دن پہلے تمہارے باپ نے ایک انٹرویو میں بُشریٰ بی بی کے کردار پر کیچڑ اچھالا تھا۔
کیا تُم نے اپنے باپ کی اُس پر مذمت کیا؟ کیا اُس کو شرم دلائی؟
https://twitter.com/x/status/1753854136079306756
ایک صارف نے لکھا تمہارے والد کا کارندہ عون چوہدری ناصرف گواہ تھا بلکہ اس مفتی کو بھی لیکر گیا اور جھوٹی گواہی دی. تمہارا والد کچھ دن پہلے بشری بی بی کے بارے میں مغلظات بک رہا تھا. اس لیے کھوتی کے بچے یہ منافقت بند کر.
https://twitter.com/x/status/1753866086045347875
ارسلان بلوچ نے نے علی ترین پر کڑی تنقید کی.
https://twitter.com/x/status/1753879645106094491
مزمل اسلم نے لکھا آپ کو سب سے پہلے اپنے والد کے بیان کی مذمت کرنی چاہئے,
https://twitter.com/x/status/1753853932911386744
عمران افضل راجا نے لکھالگتا ہے والد نے ندیم ملک کے انٹرویو میں جو گند ڈالا تھا تو بیٹے کو بھیجا گیا ہے “جا کے تھوڑی صفائی کر دو,شاید الیکشن سے پہلے تھوڑا خاندانی دکھنا چاہتے ہیں.
https://twitter.com/x/status/1753868426777423919
سلمان سرور نے لکھا آپ کے والد میں اتنی شرم نہیں تھی کہ وہ قومی میڈیا پر کسی خاتون کی توہین کرنے سے گرز کریں، اور آپ میں اتنی بھی جرات نہیں ہے کہ آپ اسی خاتون کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کا‌ نام لے کر یہ واضح کریں۔
https://twitter.com/x/status/1753954717951250837
عثمان فرحت نے لکھا آپ کے والد کے آدمی اس مقدمے میں اہم گواہ ہے۔ آپ کی منافقت بہت ہوگئی پلیز!!
https://twitter.com/x/status/175386704266129412a
نادر بلوچ نے لکھا منافقت کا مجسم نمونہ ٹویٹ ، عون چوہدری کو کس نے گواہ کے طور پر تیار کیا اور اپنے والد کے ندیم ملک کو دیئے گئے انٹرویو کو ہی غور سے سنیں چودہ طبق روشن ہو جائیں گے.
https://twitter.com/x/status/1753932468409757748
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، سول جج قدرت اللّٰہ نے 51 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلی فیصلے میں عدت سے متعلق مختلف قرآنی آیات کا حوالہ دیا گیا ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ کے مطابق اس کی بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی جو خوشگوار چل رہی تھی، شکایت کنندہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی بہن کے ذریعے بشریٰ بی بی سے رابطے شروع کیے، شکایت کنندہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران بشریٰ بی بی سے رابطے شروع ہوئے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شکایت کنندہ کے مطابق پیری مریدی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی نجی زندگی میں دخل شروع کیا، ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے دونوں کا تعلق یکم جنوری 2018 کے فراڈ نکاح سے بھی پہلے کا تھا، خاور مانیکا نے حلف پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے تعلقات دھرنے میں شروع ہوئے۔

 

Back
Top