
بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایچ ای سی سے استعفیٰ دے دیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایچ ای سی سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم ریاض وٹو کو 2021 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ورلڈ بینک کے ڈیولپمنٹ پراجیکٹ میں بطور ایڈوائزر تعینات کیا گیا تھا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مریم ریاض وٹو کو ماہانہ 8 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا تھا۔ مریم وٹو ایچ ای سی کے ساتھ یو اے ای کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں بھی ملازمت کر رہی ہیں۔
مریم ریاض وٹو پاکستان میں آنے کی بجائے یو اے ای سے ہی ایچ ای سی میں ملنے والے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں۔
ایچ ای سی کے مطابق چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے ان کا استعفیٰ فوری طور پر منظور کر لیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bushriaahh11.jpg