بزدار سے لاہور کے پارٹی عہدیداروں اورقیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی

4.jpg

وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے پارٹی عہدیداروں اور کارکنان نے ترقیاتی فنڈز، صفائی کی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر جذباتی تقاریر کیں جب کہ 14 سے زائد کارکنان کی تقاریر کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحمل سے سنا۔

کارکنان نے شکوہ کیا کہ لاہور کے بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال ناقص ہے، شاہدرہ کے علاقے میں سیوریج سسٹم بھی ناقص ہے۔ ملاقات کے دوران ایک کارکن نے عثمان بزدار سے شکوہ کیا کہ آپ 3 سال بعد ہم سے مل رہے ہیں جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ اپنے اسٹاف سے کہتا ہوں کہ کارکنوں سے ملاقات کے لیے کوئی سسٹم بنایا جائے۔


دوسری جانب لاہور کی خواتین ارکان اسمبلی نے بھی ترقیاتی فنڈزکامطالبہ کیا۔ ٹکٹ ہولڈرز نے بھی کم فنڈز ملنے کی شکایت کی جس پرعثمان بزدار نے کہا کہ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو فنڈز دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے لاہور کے ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز دگنا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
I hope PMIK will support Mr Buzdar on giving funds to MPAs and ticket holders the way he used to appreciate Sir Shahbaz Shareef distributing funds.
Indeed the job of MPA/MNA is to build roads, sewerage system but unable to figure out whose job is legislation?
In developed countries they are wasting money on Councilors, MLAs and MPs despite non of them building roads, transportation, sewerage systems etc.
PTI Zindabad
 

Back
Top