
سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں اس وقت کے حکومتی اراکین کیلئے منظور کیے گئے فنڈز کو موجودہ حکومتی و پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں بانٹنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اراکین اسمبلی کیلئے مختص کیے جانے والے فنڈز کے حوالے سے یہ فیصلہ نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد کیا ہے جس کا مقصد موجودہ حکومتی و پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں مضبوط کرنا ہے۔
حمزہ شہباز نے جو فنڈز حکومتی اراکین کو جاری کرنے کی منظوری دی ہے وہ سابقہ دور حکومت میں پی ٹی آئی اراکین کیلئے مختص کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں کہ کون کون سے اراکین قومی و پنجاب اسمبلی کو اب پانچ ارب روپے مالیت کا ترقیاتی بجٹ تقسیم کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے تیار کردہ فہرستوں کے مطابق ایم پی اے وحید علام کو 91 کروڑ،شائستہ پرویز ملک، ملک سیف الملوک کھوکھر، خواجہ احمد حسان، رانا احسن، فیصل ایوب اور میاں نعمان کو 40 کروڑ روپے فی کس کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نعمان قیصر کو ساڑھے پانچ کروڑ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، عرفان شفیق کھوکھر،شیخ روحیل اصغر،سہیل شوکت بٹ، رمضان صدیق بھٹی کو ڈھائی ڈھائی کروڑ کے فنڈز ملیں گے۔
اس کے علاوہ میاں شہباز شریف،حمزہ شہباز، رانا مشہود، توصیف شاہ،ملک محمد ریاض، ملک افضل کھوکھر،رانا مبشر، چوہدری شہباز احمد،ملک محمد وحید، نسیم احمد مرغوب احمد اور بلال یاسین کے نام بھی ترقیاتی فنڈز سے مستفید ہونے والے اراکین کی فہرست میں شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asdi11hh211.jpg