برین ڈرین مسئلہ نہیں،باہر پیسہ جانا مسئلہ؟چئیرمین نیب تنقید کی زد میں

nab111h.jpg

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نےانکشاف کیا ہے کہ 12 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ چکے ہیں،

انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ سب جانتے ہیں غیرملکی شہریت کے لیے لوگ ڈھائی سے پانچ لاکھ ڈالر تک ادا کر رہےہیں۔آپ نےیہ رقم کہاں سے حاصل کی، اپنے ملک میں توآپ ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1866185438924591551
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیراحمد بٹ کا کہنا تھا کہ وہ دس کھرب ڈالر لگائیں لیکن ہم یہ جاننا چاہتے ہیں آپ نے یہ رقم کہاں سےحاصل کی،اپنےملک میں توآپ ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے۔

رائے ثاقب کھرل نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آپ نے اگر دیکھنا ہو کہ پاکستان کی حالت آج ایسی کیوں ہے تو یہ ایک بیان چیئرمین نیب کا آپکو سب سمجھا دے گا۔ حضرت فرماتے ہیں بارہ لاکھ لوگ پاکستان سے باہر چلے گئے۔۔ لیکن ہمیں یہ دیکھنا ئے کہ یہ پیسہ باہر کیسے لے کر گئے۔۔
https://twitter.com/x/status/1866411485993292226
انہوں نے مزید کہا کہ بارہ لاکھ لوگوں کا ملک چھوڑ دینا انکے کیے مسئلہ نہیں: ہیسے باہر جانا مسئلہ ہے۔

صبیح کاظمی نے تبصرہ کیا کہ صبیح کاظمی لکھتے ہیں کہ 12 لاکھ لوگ پاکستان سے اپنے زیورات، گھربار اور زمینیں بیچ کر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرائے، رہائش اورکھانے کے لیے جو پیسے نوجوان اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں وہ ان کے اپنے تھے لیکن چیئرمین نیب اسے منی لانڈرنگ میں شامل کر رہےہیں۔
https://twitter.com/x/status/1866421914702635456
فراز چوہدری نے ردعمل دیا کہ جب لوگوں کو اہلیت اور میرٹ کی بجائے دوستی اور ذاتی تعلق کی بنیادوں پر اداروں میں لگایا جائے گا تو ملک کا بیڑہ غرق ہی ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1866376651539669280
احمد جواد کا کہنا تھا کہ جی پوری قوم انتظار کر رہی ہے دوبئی لیکس کے 12 ارب ڈالرز دوبئی کیسے پہنچے، مقصود چپڑاسی کون تھا؟ اربوں روپے کی ٹی ٹیز کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ ریڑھی والے کے اکاؤنٹ میں اربوں کیسے آتے تھے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیلئے پیسہ کہاں سے گیا؟ پنڈورا لیکس والے کہاں سے پیسہ لاۓ؟ پانامہ لیکس والوں کا کیا ہوا؟ ایان علی کے ڈالرز کا کس سے تعلق تھا؟
https://twitter.com/x/status/1866384254974013836
ایک صارف نے لکھا کہ ان کو یہ باتیں کرتے شرم نہیں آتی کہ لوگ 5لاکھ ڈالر دے کر جا کیوں رہے ہیں ؟ کیوں ان جیسے حراموں نے عام آدمی کا جینا حرام کیا ھوا ھے۔ کاروبار کر نہیں سکتے
https://twitter.com/x/status/1866352349285146896
عبدالرزاق ثاقب نے طنز کیا کہ جس ملک میں زرداری اور شوباز کرپشن پہ پیغام جاری کریں چییرمین نیب کرپشن پہ بات کرے اور مریم چین کے دورے پہ ہو یا تو چین والے عقل سے پیدل ہیں یا ہماری ہی قسمت خراب ہے یا عنقریب ساری دنیا مریخ پہ جا رہی ہیں اور ہم ہی اس زمین پہ زلیل و خوار ہونےوالے ہیں
https://twitter.com/x/status/1866339381298205070
ایک اور صارف نے کہا کہ حیرت ہے کہ اس کو اربوں ڈالرز کی چوری پہ سوال پوچھنا نہیں آیا مگر چند لاکھ ڈالرز پہ تشویش ہوگئی؟
https://twitter.com/x/status/1866313045460594812
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اس جاہل کی تعلیم اور ذہنی معیار کا اندازہ اس کی اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ برین ڈرین مسلہ نہیں لیکن پیسے باہر جانا مسلہ ہے

اسکے نزدیک چند سکّوں کی اہمیت ہے لیکن ایک اعلی دماغ کو کندن بنانے میں کتنی محنت اور کتنا سرمایہ خرچ ہوتا ہے اور پھر یہ دماغ ملک کی ترقی میں کتنا حصہ ڈالتا ہے اور ملک کو کتنا فائدہ پہنچاتا ہے اسکا اس میٹرک فیل کو ادراک ہی نہیں
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

اس جاہل کی تعلیم اور ذہنی معیار کا اندازہ اس کی اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ برین ڈرین مسلہ نہیں لیکن پیسے باہر جانا مسلہ ہے

اسکے نزدیک چند سکّوں کی اہمیت ہے لیکن ایک اعلی دماغ کو کندن بنانے میں کتنی محنت اور کتنا سرمایہ خرچ ہوتا ہے اور پھر یہ دماغ ملک کی ترقی میں کتنا حصہ ڈالتا ہے اور ملک کو کتنا فائدہ پہنچاتا ہے اسکا اس میٹرک فیل کو ادراک ہی نہیں
PATWARI HAY TOU PATWARIOWN WALI HE BAAT KARAY GA.
 

Back
Top