برطانیہ نے پاکستان کو سفر کیلئے 'خطرناک' ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا

10pakistanujkhtarakkkamuk.png

برطانیہ نےدنیا کے 24 ملکوں کو سفر کرنے کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اپنے ملک کے شہریوں کو ان ملکوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی طرف سے دنیا کے 24 ملکوں کو سفر کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اپنے ملک کے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان ملکوں کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی طرف سے اپنے شہریوں کے لیے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں فلسطین، اسرائیل، بیلاروس، بیلاروس، لبنان، سوڈان، ایران، یوکرین اور روس کے نام شامل کیے گئے ہیں جس کے بعد ان ملکوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ وزارت خارجہ برطانیہ کے بیان کے مطابق یہ فہرست جاری کرنے کا مقصد بیرون ملک جانے کی خواہش رکھنے والے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

برطانیہ کی طرف سے خطرناک ملکوں کی فہرست میں یمن، وینزویلا، شام، جنوبی سوڈان، صومالی لینڈ، صومالیہ، شمالی کوریا، نائجر، مالی، لیبیا، لبنان، عراق، ہیٹی، چاڈ، وسطی افریقی جمہوری، برکینا فاسو، سعودی عرب، افغانستان اور پاکستان کے نام پہلے سے ہی شامل ہیں۔

وزارت خارجہ برطانیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان ملکوں کو قدرتی آفتوں، شدیم موسم، بیماری، دہشت گردی، جنگ، جرائم اور ان ملکوں میں سفر کرنے والے سیاحوں کو لاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صرف ناگزیر صورتحال میں ہی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی ان ملکوں کا سفر کریں اور سفر سے پہلے اطلاع کریں۔