
برطانیہ کے بہت سے علاقوں میں بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ عالمی توانائی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافہ بتایا جارہا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 8 ستمبر کو برطانیہ میں بجلی کی قیمت 277 پونڈ فی میگاواٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 560 فیصد زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیچھے متعدد عوامل کار فرما ہیں، گیس ، کاربن اور کوئلے کی قیمت ، فوسل ایندھن کے اجزاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ، ہوا کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں کمی اور یورپ میں روسی گیس کی رفتار میں توقع سے زیادہ کمی ان عوامل میں سے چند ایک ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپریل اور ستمبر کے درمیان کاربن کی قیمتوں میں تقریبا 50 فیصد اضافہ ہوا ، جبکہ اس وقت گیس کی قیمتوں میں تقریبا 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق برطانیہ بجلی کی پیداوار کے لیے گیس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے اور یورپ سے اپنی آدھی گیس کی سپلائی درآمد کرتا ہے، اگست 2021 میں صارفین کے اوسط بل پر توانائی کے اخراجات تقریب 80 فیصد بڑھ کر 747 پاؤنڈ یعنی ایک ہزار31 امریکی ڈالر ہو گئے ، جو 2020 میں 410 پاؤنڈ تھے، پچھلے ہفتے آئرلینڈ نے برطانیہ کو ہوا سے بجلی کی برآمد کو روک دیا جس پر برطانوی حکومت نے شہریوں کو ممکنہ بلیک آؤٹ سے خبردار کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/94XKxB4/14.jpg