برطانیہ،عادل راجہ ہتک کا عزت کا کیس ہار گئے،ہزاروں پاؤنڈ کا جرمانہ عائد

10adilrajhatakizzatjhjhs.png

یوٹیوبر عادل راجا برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا ایک کیس ہار گئے ہیں، عدالت نے عادل راجا پربریگیڈیئر(ر) راشد نصیر کے خلاف بے بنیاد الزاما ت عائد کرنے پر 10ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے برطانیہ میں مقیم یوٹیوبر عادل راجا کی جانب سے عائد بے بنیاد الزامات پر برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا، عادل راجا نے عدالت میں اس مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست دی تاہم وہ دوران سماعت اپنے لگائے گئے الزامات کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں عادل راجا کو بریگیڈییئر(ر) راشد نصیر کو کیس پر آنے والے اخراجات اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 10ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم دیا ہے اور کہا کہ ہے کہ عادل راجا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 9 پبلکیشنز میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک کی۔


خیال رہے کہ عادل راجہ کو برطانیہ کی ہائی کورٹ میں وقت شدید دھچکا لگا جب ان عدالت نے راشد نصیر کے ہتک عزت کیس میں حکم امتناع کی درخواست سمیت ان کی تمام درخواستیں مسترد کردیں، اور عادل راجا کو 17 اپریل 2024 تک راشد نصیر کو 5ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم دیا۔

دوران سماعت عادل راجا کے وکیل اور پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما مہتاب انور کے ذریعے عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالتسے راشد نصیر کے ہتک عزت کے کیس میں حکم امتناع کی درخواست دی، مگر عدالت نے ان کے تمام دلائل کو مسترد کرتےہوئے ان کی جانب سے عائد تمام الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیدیا۔