برطانوی وزیراعظم رشی سونک کوسیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ،عمران خان کاردعمل

rishi-sonik-imran-khan-fnn.jpg


برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو کار میں سفر کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ہونے والے جرمانے کی خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ یہی قانونی کی حکمرانی ہے جہاں کوئی اس سے بالاترنہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ یہی عمل خوشحال قوموں کو غریب ممالک سے ممتاز کرتا ہے، کوئی این آر او نہیں، کوئی قبضہ گروپ نہیں، کوئی حراستی تشدد نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1616514115815542786
اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نظام انصاف کمزور کو تحفظ دیتا ہے، انصاف ریاست مدینہ کی بنیاد تھی۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو کار میں دوران سفر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کر دیا گیا، رشی سونک کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کار میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔


بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے اسے ایک غلطی قرار دیتے ہوئے معذرت کی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے کچھ وقت کیلئے سیٹ بیلٹ اتار دیا تھا تاہم اب احساس ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔
 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)

پاکستان میں ایرے غیرے نتھو خیرے کی بھی کوئی فرض شناس پولیس والا گاڑی روکنے کی جسارت کر لے تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے بندے کا پہلا فقرہ یہ ہو گا . تُو جاندا نئیں میں کون آں، میں تیری پیٹی لواء کے تیری پئین نوں *** دیاں گا . ہکا بکا پولیس والا تھر تھر کانپتے ہوئے گاڑی روکنے پر معذرت کرکے سلیوٹ مارے گا اور جانے کا اشارہ دے گا

ویلکم ٹو پاکستان
It is the same group that is opposing Imran Khan.
Abusers of power, misusers of power, tax evaders, money launderers, land mafia, rapists, and drug dealers all of these people are against IK, they want the rule of their corrupt gangs and Imran wants rule of law.
 
Last edited:

Back
Top