
برطانوی فاسٹ باؤلر اولی اسٹون اپنی شادی کیلئے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران برطانوی فاسٹ باؤلر سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے ہیں۔
پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا تاہم وہ سیریز کیلئے پاکستان موجود رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی فاسٹ باؤلر کی شادی سیریز کے شروع ہونے سے پہلے ہی طے تھی تاہم سیریز کے اعلان ہوتے ہی انہوں سیریز کو ترجیح دی تاہم پہلے میچ میں پلیئنگ الیون میں شامل نا کیے جانے کے بعد انہوں نے بدھ کو وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا۔
برطانوی فاسٹ باؤلر کی شادی 12 اکتوبر کو طے تھی، اولی اسٹون نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری منگیتر شادی کو ری شیڈول کرنے کیمئے تیار تھیں مگر میں نے اسی تاریخ کو شادی پر زور دیا جس تاریخ پر شادی طے تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اولی اوسٹن اپنی شادی کے بعد 15 اکتوبر کو پاک انگلینڈ سیریز کیلئے پاکستان واپس آجائیں گے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12pakvsengsjkhdjhd.png