
سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں جلد انتخابات کے انعقاد کامطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ سری لنکا کے راستے پرچلیں ہمیں ملک میں فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخاب کا اعلان کرنا ہوگا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کے اسلام آباد جلسے کی جھلکیوں پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں گزشتہ روز کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے مناظر موجود تھے۔
https://twitter.com/x/status/1543588183820177410
عمران خان نے اپنے پیغام میں امپورٹڈ حکومت اور اس کے پیچھے کے کرداروں کو واضح پیغام دیتے ہوئےکہا کہ مکمل افراتفری سے نکلنے کا واحد راستہ فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا اعلان اور انعقاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ ایک طرف جس طرح عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی میں کچل رہا ہے وہیں دوسری طرف ان کی منی لانڈرنگ کے ذریعے اورکرپشن کی دولت کے 1100 ارب روپے چوری کر رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1543588185871114241
سابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کرتے ہوئےکہا کہ یہ صرف وقت کی بات ہے اس سے پہلے کہ ہم سری لنکا کے راستے پر چلیں اور مکمل معاشی اور سیاسی پستی میں گرجائیں ہمیں ملک میں فوری طور عام انتخابات کا اعلان کروانے چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17khanbadmashtola.jpg