سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو نے شوہر کے ہمراہ شاہی قلعہ کا دورہ کیا، اس دوارن عوام کو شاہی قلعہ میں جانے کی اجازت نہیں تھی تمام عوام کو باہر نکال دیا گیا تھا۔
صحافی محمد اکبر باجوہ نے سوشل میڈیا پر اس شاہانہ انداز پر توجہ مرکوز کروائی، صحافی نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا آج دوپہر لاہور کے شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد میں موجود ساری عوام کو نکال باہر کیا گیا۔
صحافی نے لکھا عوام کو باہر نکالنے کا مقصدبختاور بھٹو صاحبہ اور انکے شوہر محمود چوہدری کو ان جگہوں کا شاہی دورہ کروانا تھا،اس موقعے پر میڈیا کو بھی قریب پھٹکنے اجازت نہ دی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1665768425342238721
محمد اکبر باجوہ کے ٹوئٹ پر دیگر ٹوئٹر صارفین نے بھی اظہار خیال کیا، زہرہ نے لکھا مقبوضہ ممالک ایسے ہی ہوتے ہیں ، معذرت کے ساتھ،
https://twitter.com/x/status/1665776001639493639
عبدالباسط نے تنقید کرتے ہوئے لکھا حکمران خاندان۔
https://twitter.com/x/status/1665828106555256832
یسریٰ قریشی نے لکھا عوام کا یہی حال ہے، اگر اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں تو کسی کی جرات نہ ہو ایسا کرنے کی۔
https://twitter.com/x/status/1665768939039645697