
بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کیلئے نام کا انتخاب کر لیا ہے اور نام اپنے دادا کے نام کی مناسبت سے رکھا ہے۔
سماء نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بچے کا نام رکھ دیا ہے۔ ان کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کیا گیا۔
محمود چوہدری نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بتایا ہے کہ اُن کے بیٹے کا نام "میر حاکم" ہے جبکہ بختاور بھٹو نے بیٹے کا مکمل نام "میر حاکم محمود چودھری" اپنی پوسٹ اور اسٹوری پر شیئر کیا گیا۔
بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے مزید لکھا گیا ہے کہ بیٹے "میر حاکم" کا نام میرے مرحوم ماموں میر اور میرے دادا حاکم علی زرداری کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bakhtawar-son.jpg
Last edited: