
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان آمنے سامنے آگئے، دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔
ٹوئٹر پر عالمگیر خان نے بختاور بھٹو کو مخاطب کیا اور تنقیدی ٹویٹ میں لکھا کہ بختاور زرداری کہاں ہیں؟ جنہوں نے موجودہ سیلابی صورتھال میں مجھ پر تنقید کی تھی،میں سندھ میں ہوں، سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے سندھی بھائیوں کی خدمت کر رہا ہوں،مجھے پتہ چلا ہے کہ شہزادی بختاور اپنے بچے کی سالگرہ میں مصروف ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1572665014678593536
عالمگیر کی تنقید پر بختاور بھی چپ نہ رہیں، جوابی ٹویٹ میں کہا کہ میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کا کیک نہیں کاٹ رہی بلکہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہوں، شکر ہے کہ میں اللّٰہ کے سامنے جوابدہ ہوں جو میرے اعمال اور کردار کا فیصلہ کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1572786000652562434
بختاور اور عالمگیر کے درمیان لفظی جنگ پر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے،
بختاور بھٹو کے حامیوں نے ٹوئٹس کی بھرمار کردی، سعید چنا نے بختاور کی حمایت میں لکھا کہ یہ تصویر پرانی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1572678911250538497
مریم نے بھی بختاور کی حمایت کردی، لکھا یہ لوگ کچھ بھی کہہ دیتے ہیں ، آپ کو فرق نہیں پڑھنا چاہئے،
https://twitter.com/x/status/1572805200783745026
علی نواز نے لکھا کہ پہلے سیلاب زدگان کیلیے اپنا کوئی کردار ادا کرو عالمگیر خان پھر تنقید کرو تمہاری کے پی کی حکومت دور دور تک نظر نہیں آرہی بس باتوں سے لوگوں کو بے وقوف بنارہے ہو۔
https://twitter.com/x/status/1572786913337122817
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/alamgi11.jpg