
ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بحیثیت پاکستانی شرم آ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو اور جمہوریت بچانے کے نعرے مارنے والے بتائی کہ کیا کچھ بھی کرکے عمران خان کو گھر بھیجنا ہی جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو ہے؟
تجزیہ کار نے کہا کہ جو ہو رہا ہے اس پر حق بنتا ہے کہ ان تحریک انصاف کے ارکان کو جلوس کی شکل میں شاہراہ دستور پر لیجایا جائے اور ان کے پیچھے جیئے بھٹو، یہ ہے بی بی کا مشن، یہ ہے بلاول بھٹو کی جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے مارنے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ جب 2018 میں یہ دھڑا دھڑ آ رہے تھے تو روتے تھے کہ ساتھ ملایا جائے کہا جاتا تھا کہ لوگوں کو توڑا جا رہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ ان لوگوں نے پیٹریاٹ گروپ اور چھانگا مانگا کی سیاست سے کچھ نہیں سیکھا۔ میزبان نے کہا کہ تب عمران خان کو اعتراض نہیں تھا تو آج کیوں اعتراض ہے؟
ارشاد بھٹی نے اس سوال پر کہا کہ وہ عمران خان کے ترجمان نہیں ہیں بلکہ خود ذاتی حیثیت میں بطور ایک پاکستانی بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اتنے جلسے اور جلوس نکالے وہ سب کہاں گیا، ان بکنے والے ارکان کی مورتیاں بنا کر پاکستان میں جگہ جگہ لگانی چاہییں تاکہ پتہ چلے یہ ہیں وہ لوگ، یہ سب جدوجہد اس دن کیلئے کی جا رہی تھی؟
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آئین پاکستان کی بات کرتے ہیں ذرا یہ تو بتائیں کہ آئیں اصول منطق اور اخلاقیات کے بغیر آئین رہتا ہے؟ اگر رہتا ہے تو ایسے آئین کی مجھے ضرورت نہیں ہے۔ ایسی جمہوریت اور پارلیمنٹ کا میں نے کیا کرنا ہے جو لوٹوں سے بھری ہوئی ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bhatti-and-imran-khan-vt.jpg