بحریہ ٹاؤن سے متعلق تعریفی ٹویٹ پر کامران خان تنقید کی زد میں

bahi1i11221.jpg

پاکستانی صحافت کا مشہور نام اینکر پرسن کامران خان کا ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر زیربحث ہے جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ کامران خان نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی پروموشن کرنے کی کوشش کی۔

کامران خان نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بحریہ ٹاؤن کراچی کی ایک ویڈیو شئیر کی اور اس پر اپنی طرف سے رائے زنی بھی کی جس پر وہ تنقید کی زد میں آگئے۔

کامران خان نے لکھا کہ "امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرز کے واٹس اپ گروپ پر چلنے والی وڈیو پر شرکا بحث کررہے تھے کیا یہ ویڈیو دبئی، امریکی یا کسی یورپی شہر کی ہے؟ گروپ کے شرکا کو یقین نہیں یہ کراچی ہے مجھ تک یہ سوال پہنچا تحقیق کے بعد میرا فخریہ جواب تھا کہ نہ صرف یہ پاکستان بلکہ کراچی ہے یہ بحریہ ٹاون کراچی کے مناظر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1443883687720935425
کامران خان کی جانب سے اس قدر جانبدار طرز کا ٹوئٹ سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کچھ زیادہ خوش دکھائی نہیں دے رہے ، انہوں نے اسے پیڈ ایڈورٹائزمنٹ قرار دیا اور کامران خان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کامران خان نے اس ٹوئٹ کیلئے پیسے لیے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ انہیں اس کے بدلے کوئی کارنر والا پلاٹ ملے گا۔

نجی چینل کے ایک صحافی وحید مراد نے کہا کہ واٹس ایپ تحقیقاتی صحافت جمع تشہیری مقصد۔ اگر مزید تحقیق کی جائے تو اس میں سے ایک ٹاور کامران خان کا بھی نکل سکتا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1444130335332216833
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کامران خان کو بحریہ ٹاؤن کے متاثرین پر ہونیوالے ظلم اور فراڈ کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ آپ بحریہ ٹاؤن کی تشہیر کررہے ہو، کبھی آپ نے بحریہ ٹاؤن متاثرین کیلئے آواز نہیں اٹھائی۔

https://twitter.com/x/status/1443985265714810886
نیمر خان نے طنز کیا کہ پہلے زمانے میں جب لوگ دیانت دار ہوتے تھے تو اس طرح کے مواد کے ساتھ paid content لکھاجاتا تھا!

https://twitter.com/x/status/1443973007756730393
ابصارعالم کا کہنا تھا کہ ایسی صحافت سے توبہ ہی بہتر

https://twitter.com/x/status/1444025394311598081
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کامران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر آپ اسکی تشہیر کررہےہیں تو ویڈیو پر پیڈ کونٹینٹ لازمی لکھیں۔

https://twitter.com/x/status/1444439270840750080
https://twitter.com/x/status/1444366857620819971
https://twitter.com/x/status/1444364516494610439
https://twitter.com/x/status/1444320928360505344
https://twitter.com/x/status/1444319443077767172
https://twitter.com/x/status/1444315979505410051
https://twitter.com/x/status/1444029750444535813
https://twitter.com/x/status/1444000113383378944
https://twitter.com/x/status/1443995796102320139
https://twitter.com/x/status/1443986963657158657
https://twitter.com/x/status/1443981882773970969
https://twitter.com/x/status/1444051599475740676
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

ممکنہ طور پر پنڈورہ لیکس میں ملک ریاض کا نام آنے والا ہے . اسکی پیش بندی میں اسے فرشتہ ثابت کرنے کے لیے ملک کے بینیفشری لفافے ایکدم سرگرم ہو گئے ہیں اور ابھی سے اسکے حق میں ماحول بنانا شروع کر دیا ہے ورنہ تو یہ بحریہ ٹاؤن پچھلے پندرہ بیس سال سے بنا ہوا ہے
 

Back
Top