
ملک بھر کے عوام بجلی سے تنگ ہیں، روز بروز بجلی کے بڑھتے داموں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، بجلی کے بھاری بلز سے لوگوں کا صبر جواب دے گیا، عوام نے اشتعال میں آکر بلز جلانا شروع کردیئے، آزاد کشمیر میں مساجد میں اعلانات کئے جانے لگے، صحافیوں، سائنسدانوں اور سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے۔
ڈاکٹر آصف کرمانی نے لکھا بجلی کے بھاری بل عوام پر قیامت ڈھا رہے ہیں - عوام کے صبر کو مت چیلنج کریں پلیز - لوگوں کو سانس لینے دیں۔
https://twitter.com/x/status/1694946269649641709
ندیم افضل چن نے لکھا بجلی کے بھاری بلوں پر لوگوں کا اجتجاج آہستہ آہستہ شروع ھو گیا ھے اور یہ بڑھ بھی سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1694709131243098522
ملیحہ ہاشمی نے لکھا آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں عوام نے بجلی اور گیس کے بےانتہا مہنگے بل جلانے شروع کر دیے،اسحاق ڈار اور ان کو زبردستی عوام پر مسلط کرنے والوں کا بہت شکریہ۔
https://twitter.com/x/status/1694217954551095321
اسد اللہ خان نے لکھا بجلی کی قیمتیں بڑھانے والوں کو اندازہ نہیں کہ وہ عوام کو کیا قدم اٹھانے پر مجبور کر رہے ہیں. پانچ سو کی دہاڑی کمانے والا 12 ہزار کا بل کہاں دے دے گا؟کہیں سول نافرمانی ہی شروع نہ ہو جائے۔
https://twitter.com/x/status/1694744322241860018
عدنان عادل نے لکھا بجلی کی قیمتیں بڑھانے والوں کو اندازہ نہیں کہ وہ عوام کو کیا قدم اٹھانے پر مجبور کر رہے ہیں. پانچ سو کی دہاڑی کمانے والا 12 ہزار کا بل کہاں دے دے گا؟کہیں سول نافرمانی ہی شروع نہ ہو جائے۔
https://twitter.com/x/status/1694938930922271221
احمد جنجوعہ نے لکھا ایک ہی بل میں 6 قسم کے ٹیکس عوام پر ظلم میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، صرف 5 مرلہ بجلی بل میں 12700 روپے ٹیکس کوئی عوامی لیڈر ہوتا تو عوام کے لئے آواز اٹھاتا اور جو عوامی لیڈر ہے اسے الیکشن کی دوڑ سے باہر کرتے کرتے، عوام کو بے گھر کرنے کا سامان کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1694938930922271221
مبشر زیدی نے لکھا بجلی کا نیا بل کانسٹیبل شاہد کو نا بھیجنے کا فیصلہ،
https://twitter.com/x/status/1694718837533605960
مقدس فاروق اعوان نے لکھا کیا یہ بات سچ ہے کہ اہم ترین اجلاس میں میں طویل غور و فکر کے بعد حکومت نے کانسٹیبل شاہد کو بجلی کا اگلا بل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1694727188497813870
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4bilasmmsdartif.jpg