بجلی کی قیمت میں 7.96 روپے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا،سی پی پی اے کی درخواست

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

غیر معمولی اضافے کے بعد بجلی صارفین پر مزید بوجھ بڑھے گا (فوٹو فائل)


غیر معمولی اضافے کے بعد بجلی صارفین پر مزید بوجھ بڑھے گا (فوٹو فائل)

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کی درخواست کردی، جس کے بعد ملک میں بجلی صارفین پر مزید بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا)، سی پی پی اے کی جانب سے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو کرے گا۔

سی پی پی پی اے کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

درخواست کے مطابق مقامی گیس سے 10 فی صد، درآمدی ایل این جی سے 22.89 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقررتھی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے دو روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.55 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی گئی تھی۔


Source
 
Last edited:

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
PDM haramis don’t care about the poor people.Their illicit money was taken out of Pakistan a long time ago.They have investments and properties in foreign countries.Higher prices don’t affect them.