
نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اس طرح ماضی میں جب بجلی مہنگی ہوتی تھی تو وزیراعظم شہبازشریف اس کی مخالفت کرتے اور اسے ظالمانہ عمل کہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ، سی پی پی اے نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل جنوری کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 5 روپے 94 پیسے چارج کیا گیا تھا، نیپرا کے مطابق فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 9 پیسے اپریل میں کم چارج کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1514909334668386309
نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
حکومت کی جانب سے مہنگائی سے پسی عوام کو مہنگی بجلی کا جھٹکا دینے پر سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم شہبازشریف کا 14جنوری 2022 کو منگی بجلی کے خلاف کیا گیا ٹوئٹ شیئر کر دیا جس میں وہ 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کی مذمت کر رہے ہیں۔
اس وقت شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت نے 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا ایک اور ظالمانہ اضافہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بے حس حکومت نے پہلے ہی خستہ حالت لوگوں کی زندگیوں کو جہنم بنا رکھا ہے ۔ یہ حکومت صرف اپنے فنانسرز اور ڈونرز کے مفادات کو سنتی ہے اور ان کا تحفظ کرتی ہے۔
اسکے علاوہ بھی شہبازشریف متعدد مواقعوں پر بجلی اور تیل کی قیمتیں بڑھنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے رہے۔

وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے بھی کہا کہ عوام پر بجلی بم گرانے پر کوئی حکومتی ترجمان اس کی وضاحت کرے گا؟
https://twitter.com/x/status/1514894136985505795
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hammad11h11.jpg