
تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور بجلی سستی کرنے کا فارمولا پیش کردیا
انہوں نے کہا کہ جولائی سے ستمبر تک گھریلو صارفین کے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نا کیا جائے، اس سے گھریلو صارفین کا بل 24 فیصد کم ہوسکتا ہے، کیپسٹی چارجز میں سے 46 فیصد رقم وفاقی حکومت کو جاتی ہے، حکومتی ملکیت کے چار ایل این جی پلانٹس ٹیکس کم کیا جائے،اور گرڈ پر چلنے والے پاور پلانٹس کے ایندھن پر ٹیکس ختم کیا جائے۔
مفتاح اسماعیل نے حکومت کو اپنے اخراجات میں کمی کی قربانیوں کی تجویز دی اورکہا کہ بجلی کے بل نا صرف عوام کو ن لیگ سے دور کررہے ہیں بلکہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا سبب بھی بن رہے ہیں، عوام سے قربانیاں مانگنے والے حکمران خود بھی قربانی دیں، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے 400 سے 500 ارب روپے اخراجات ختم کیے جائیں ۔
انہں نے کہا کہ پاکستان عوام پارٹی کے تحت اتوار کو کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر علامتی احتجاج کیاجائے گا، شہریوں سے اپیل ہے کہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی جائے، بجلی کے محکمے عوام کی خدمت نہیں کررہے، دیہی علاقوں میں بہت لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے مگر اس کے باوجود بجلی کے بلز کم نہیں ہورہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/YXJmqLD/10miftahsastibijliformulaklss.png