
بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نئے بجٹ (18.7 ٹریلین) کا 51 ٪ سود اور قرض کی ادائیگی کیلئے مختص ہو گا، 18٪ جی ایس ٹی، حکومت کی پیپلز پارٹی کو بجٹ پر بریفنگ، ذرائع کے مطابق چند روز پہلے فوجی قیادت کو بھی بریفننگ دی گئی۔ شہباز رانا کی خبر
وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ اور آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو بریفنگ دی ہے، حکومت نے ایسی ہی ایک بریفنگ چند روز قبل عسکری حکام کو بھی دی تھی۔
صحافی شہبازرانا کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ اور آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق معلومات شیئر نا کرنے کی شکایت پر اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی رہنماؤں کو پیپلز پارٹی کیلئے خصوصی بریفنگ کا انتظام کرنے کی ہدایات دیں۔
حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے وفد کو اس حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی جس میں وفاقی وزیر خزانہ نے چین سے شرکت کی جبکہ اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ اور سیکریٹری خزانہ بھی شریک ہوئے۔
حکومتی نمائندوں نے پیپلز پارٹی کوآئی ایم ایف سے مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں لیا گیا اور بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ مالیاتی بجٹ اس کی شرائط کے مطابق ہو،ںجلی و گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جائے اور نیشنل فسکل پیکٹ لایا لائے جاکہ صوبوں کو ان کی ذمہ داریاں منتقل کی جاسکیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے اگلے بیل آؤٹ پیکج کو نئے بجٹ کی منظوری، سالانہ بیس ٹیرف کی بنیاد پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں سال میں ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور سے مشروط کردیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے چند روز قبل ایسی ہی ایک بریفنگ فوج کو بھی دی گئی ہے، کئی برسوں میں ایسا بھی پہلی بار ہوا ہے کہ بجٹ سے قبل سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں بجٹ تجاویز شیئر نہیں کی گئیں، امکان ہے وفاقی حکومت نئے مالی سال کا بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کردے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gas1i1hh2.jpg