طالبہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے دست درازی کی اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کالج سے واپسی پر طالبہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے دست درازی کی اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔یہ واقعہ جلالپور جٹاں کے علاقہ میں پیش آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1497234474718875659
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہا ہمت طالبہ نے ملزم کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے اسے موٹر سائیکل سے گرا دیا۔ جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔طالبہ نے پولیس کو واقعے کی فوری اطلاع دی۔
https://twitter.com/x/status/1497429336856662017
پولیس نے موقع پر پہنچتے ہی ناکہ بندی کرکے چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1497431219021172736
پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ ایسے واقعات کی فوری 15 پر اطلاع دیا کریں اور طالبات وومن سیفٹی ایپ کا استعمال لازمی کریں۔
Last edited by a moderator: