
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ناراض اہلیہ کو منانے کے لیے خوب جتن کررہے ہیں، انہوں نے ناراض اہلیہ فریال مخدوم کو منانے کے لیے انہیں قیمتی گاڑی تحفے میں دے ڈالا، باکسر عامر نے اہلیہ فریال کو دبئی میں جی ویگن اسٹائل کی جدید گاڑی تحفے میں دی، اس معروف برانڈ کی گاڑی کی مالیت 1 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ ہے۔
باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ بھی کی،عامر خان نے کہا فریال کو جی ویگن اسٹائل کی گاڑی پسند ہے، میں فریال کو یہ گاڑی دے کر حیران کرنا چاہتا تھا، مجھے امید ہے فریال کو گاڑی پسند آئے گی۔

عامر خان کا حال ہی میں ایک ماڈل کو پیغامات کے تبادلے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس پر فریال مخدوم ان سے ناراض ہوگئی تھیں،برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان نے قیمتی گاڑی کا تحفہ دے کر معاملات کو اچھا کرنے کی کوشش کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فریال مخدوم خان نے گاڑی میں بیٹھ کر خوشگوار تاثرات کا مظاہرہ نہیں کیا،فریال مخدوم کے چہرے کے تاثرات تعلقات کی تمام کہانی بتا رہے تھے،برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان پر برطانوی نشریاتی ادارے کی پریزینٹر سوزی من نے بھی ہراساں کرنے کے الزامات لگائے،پریزینٹر کا دعویٰ ہے کہ عامر خان نے ایک کانسرٹ میں ملاقات کے بعد رابطے کی کوشش کی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے غیرعورتوں کے ساتھ مراسم رکھنے اور چیٹنگ کرنے پر بالآخر اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے کھلے عام معافی مانگ لی تھی،عامر خان نے فریال مخدوم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”اس معاملے میں میری ہی غلطی تھی۔ میں نے بہت کچھ غلط کیا اور میں فریال مخدوم سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا میں ہر اس شخص سے معافی مانگتا ہوں، جسے اس سارے معاملے میں تکلیف پہنچی۔ لڑکیاں میرے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ڈائریکٹ میسجز میں گھس آتی تھیں جس پر میں بہک جاتا تھا،اس اعتراف اور معافی کے ساتھ عامر خان نے تھراپی کے ذریعے اس بری عادت سے نجات حاصل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4amirgifttowife.jpg