
امریکہ میں ایک بہادر باپ نے اپنے پانچ سالہ بچے کو جنگلی شیر کے منہ سے چھین کر بچے کی جان بچائی، اس ساری کارروائی میں معصوم بچہ زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مالیبو کریک اسٹیٹ پارک میں پیش آیاں جہاںاتوار کو جنگل میں ایک پہاڑی شیر نے 5 سالہ بچےپر حملہ کردیا جس سے بچہ زخمی ہوگیا، بچے کو اس کے والد نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیر کے منہ سے اپنے بیٹے کو چھین لیا تھا۔
مقامی پولیس کے مطابق بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کاعلاج جاری ہے، یہ واقعہ ووڈ لینڈ ہلز کے رہائشیوں کا ایک گروپ تفریح کیلئے تپایا پارک پہنچا، متاثرہ بچہ شام کے ساڑھے 4 بجے دیگر بچوں کے ہمراہ پارک میں کھیل رہا تھاکہ اچانک ایک پہاڑی شیر نے بچے پر حملہ کردیااور اسے سر سے پکڑ کر بھاگنا شروع کردیا۔
اسی دوران کسی نے بچے کا نام لے کر چیخ ماری تو بچے کا والد شیر کی طرف بھاگااور شیر کو دبوچ لیا، شیر اور بچے کے باپ کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی اور پھر شیر پسپا ہوکر بھاگ کھڑا ہوا۔
بچے کو فوری طور پر نارتھرج اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس کے جسم پر لگنے والے زخموں کو دیکھتے ہوئے اسے ڈسچارج کردیا گیا، بچے کی آنکھ میں ایک خطرناک زخم تھا جس کی وجہ سے اس کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے کا علاج جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheri1h113.jpg