بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گوگل نے ڈوڈل کیوں نہ جاری کیا؟

google-doodle1112.jpg


دنیائے انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے گزشتہ روز 25دسمبر کو گزرنے والے 146ویں یوم پیدائش پر بھی ڈوڈل جاری نہ کیا۔ بنیادی طور پر ڈوڈل گوگل کا ایک اپنا خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا طریقہ ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ گوگل نے قائد اعظمؒ کے یوم پیدائش پر ڈوڈل جاری نہ کیا ہو بلکہ جب سے ڈوڈل کا سلسلہ شروع ہوا ہے تب سے ہی گوگل نے نہ کبھی قائداعظمؒ اور نہ ہی علامہ اقبالؒ کا ڈوڈل بنایا ہے۔

جب کہ 24دسمبر کو گوگل نے لیجنڈ اداکار معین اختر کی سالگرہ کے موقع پر ان کا ڈوڈل جاری کیا تھا۔ گوگل نے2010 سے ڈوڈل بنانا شروع کیے ہیں تب سے اب تک گوگل نے پاکستانی صارفین کیلئے72 بار ڈوڈل جاری کیے ہیں جن میں مختلف شخصیات شامل ہیں۔

جب کہ اسی عرصے کے دوران گوگل نے بھارت کیلئے270 بار ڈوڈل جاری کیے ہیں۔ گوگل بھارتی رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کا بھی ڈوڈل جاری کر چکا ہے مگر اسی بلکہ اس سے اعلیٰ پائے کے پاکستانی رہنما قائد اعظم کا ڈوڈل آج تک جاری نہیں کیا۔

ڈوڈل ریکارڈ کے مطابق 2010 سے لے کر اب تک پاکستان میں جتنے ڈوڈل جاری کیے گئے ہیں ان میں میں عبدالستار ایدھی، استاد نصرت فتح علی خان، مہدی حسن، اقبال بانو، نازیہ حسن، نور جہاں، کرکٹر محمد حنیف، وحید مراد، سعادت حسن منٹو، معین اختر، فاطمہ ثریا بجیا اور وحید مراد سمیت دیگر شخصیات کے "ڈوڈل" شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گوگل نے پاکستان کے لیے 2010 سے "ڈوڈل" جاری کرنا شروع کیے تھے اور پہلی بار یکم مئی 2010 کو "یوم مزدور" پر گوگل نے پاکستان میں ڈوڈل جاری کیا تھا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
گوگل علامہ اقبال اور قائد اعظم کی تشہیر نہیں کرنا چایتا۔
 

Back
Top