بارش نے کراچی کا نقشہ بگاڑ دیا, ہر طرف پانی ہی پانی

krahi11hh211.jpg


کراچی میں بارش کے بعد شہر کا برا حال ہے,بارش کے بعد 700 فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، اربن فلڈنگ کے باعث ایمرجنسی نافذ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب آ گئے، جس کی وجہ سے شہری رات بھر سڑکوں پر پھنسے رہے اور میلوں تک ٹریفک جام رہا جب کہ بجلی بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کے بعد شہر میں بارش کا سسٹم برسنا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر میں موسلادھار بارش ہوئی۔ کم و بیش ایک گھنٹے کی بارش کے بعد شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا، سیوریج سسٹم ناکارہ اور کوئی پیشگی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پر میلوں دور تک ٹریفک جام رہا اور شہری رات گئے تک سڑکوں پر پھنسے رہے۔

شہر میں بارش کے دوران 700 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ رات گئے تک شہریوں خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد سڑکوں پر دھکے کھاتے، پیدل گاڑیاں گھسیٹتے نظر آئے۔ علاوہ ازیں دیگر گاڑیاں بھی پھنسنے یا بند ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر بند کھڑی رہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک مزید متاثر ہوا۔

کراچی کی شاہراہ پر ٹریفک کی ابدتر صورتحال بلوچ کالونی پل کے قریب گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی گزری انڈرپاس اور ڈرگ روڈ انڈرپاس پانی بھر جانے سے بند ہیں.

https://twitter.com/x/status/1753842056928137417
یہ کراچی ہے جہاں پچھلے پندرہ سال پیپلز پارٹی نے حکومت کی یہاں کوئی سیلاب نہیں آیا بس بارش ہوئی ہے لیکن چونکہ ”زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے “ اس لیے یہ حال ہے ۔۔

https://twitter.com/x/status/1753848878276002137
جناح اسپتال کا گائنی وارڈ یہاں بلاول بھٹو مخالفین سے مناظرہ کرکے بتائیں گے کہ یہ ہے ہماری کارکردگی اور عارضی طور پہ روٹھے اتحادی دوبارہ ساتھ ملکر اسمبلی میں گیت گایا کریں گے کہ آوملکر سندھ لوٹیں.

https://twitter.com/x/status/1753844568620187747 https://twitter.com/x/status/1753865290688168184
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دورہ کیا اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں,میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پی آئی ڈی سی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور کے ایم سی سمیت متعلقہ حکام و متعلقہ ڈی ایم سیز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی ہدایت کی۔

مرتضیٰ وہاب کو حکام نے بریفنگ دی کہ جن علاقوں میں بارش تھم چکی وہاں نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا,میئر کراچی نے کہا کہ ’کسی علاقے میں بھی بارش کا پانی جمع نہ ہونے پائے‘۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بارش کے باعث گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

میئر کراچی نے آئی آئی چندریگر روڈ، پاکستان چوک، برنس روڈ کا دورہ کیا,انہوں نے بتایا کہ پی آئی ڈی سی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے، لیاری کے چار پمپنگ اسٹیشنز جنریٹرز پر چلائے جارہے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام جاری ہے۔ اس وقت بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے بھر میں شدید بارش کے پیش نظر افسران کو ہدایت جاری کر دیں جبکہ انھوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ٹیلیفون کر کے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق معلومات بھی حاصل کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کو ہر صورت یقینی بنانے بنایا جائے جبکہ انھوں نے واٹر بورڈ کے سی ای او کو بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکشن مشینوں کی مدد سے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے جو بھی ضروری اقدامات ہیں انھیں اپنایا جائے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عوام کی مدد کریں ۔
 

Back
Top