باجی مریم اور بزدل راناثناء اللہ! کان کھول کرسن لو،زبیرنیازی

ranj11h1h121.jpg


پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری زبیر خان نیازی کے خلاف پولیس انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس پر زبیر نیازی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی حرکت سے یہ جنون تھمنے والا نہیں۔ انشاءاللہ تم جلد یہ جنگ ہارو گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں زبیر نیازی نے کہا کہ ایک اور بزدلانہ حرکت، رانا بزدل بدمعاش کی۔ 324 کا پرچہ کروا دیا مجھ پر، 324 مطلب اقدام قتل۔
https://twitter.com/x/status/1530458186834124801
انہوں نے کہا کہ بزدل ثنااللہ اور باجی مریم کان کھول کر سن لو ایسی کسی حرکت سے یہ جنون تھمنے والا نہیں۔ تم جلد یہ جنگ ہارو گے۔

https://twitter.com/x/status/1530244737550139393
واضح رہے کہ زبیر نیازی کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ محمد زاہد نواز انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 324، 353، 186، 188، 148 اور 149 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1530475297853808640
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ زبیر خان نیازی ڈیڑھ سو کے قریب کارکنوں اور وکلا کے ہمراہ پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہوئے اور بیریئر ہٹائے۔ اس میں کار سرکار میں مداخلت، باوردی پولیس اہلکاروں پر تشدد، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
 

Back
Top