بات توہین عدالت سے آگے نکل چکی ہے،سعدرسول

saad-rasoolaann.jpg

تجزیہ کار اور ماہر قانون سعد رسول نے کہا ہے کہ اس وقت صورتحال توہین عدالت سے آگے نکل چکی ہے، میرا خیال ہے کہ سپریم کورٹ براہ راست ایگزیکٹیو مشینری کے ذریعے الیکشن کرواسکتی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطاۓ بندیال یہ سمجھ چکے ہیں کہ سیاسی معاملات کو جتنا طول دیا جائے گا اتنا ہی معاملات خراب ہوگا اور سپریم کورٹ بھی خراب ہوگی، سپریم کورٹ کے پاس آئین کے آرٹیکل 190 کے تحت تمام ایگزیکٹیو مشینری کو ہدایات دینےکا اختیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو وزیراعظم، وزیر خزانہ یا کسی اور وزیر سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سپریم کورٹ براہ راست گورنر اسٹیٹ بینک، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر اداروں کے سربراہان ، آئی جیز،ڈی پی اوزکو احکامات نا ماننے پر عہدوں سے ہٹاسکتی ہے، مجھے لگتاہے کہ عمر عطاء بندیال سیاستدانوں کو سائیڈ پر کرکے ایڈمنسٹریٹیو مشینری کے ذریعے الیکشن کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سعد رسول نے مزید کہا کہ ایک گورنر اسٹیٹ بینک ایسا ہوگا جو اس حکومت پر قربانی دے سکتا ہے، سپریم کورٹ ہر آدھے گھنٹے بعد کسی نا کسی افسر کو برطرف کرسکتی ہے کہ اگر آرڈرز پر عمل درآمد نہیں ہورہا توآپ گھر جائیں نیا بندا آکر ان احکامات پر عمل درآمد کروائے گا۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
pdm aik mafia hai.. is ko Aain qanon se koyi lena dena nahi. SC fazol me mazeed waqt na barbad kare. jo jo elections me rokawat bnta hai os ko ya jail or ya gar bej doh
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

عمر عطاء بندیال کی ساس کا پورا نام​

مہہ جبین نون ہے​

اور بیگم کا نام نوین نون​

ان کا تعلق بھی نور پور نون سرگودھا سے ہی ہے​

یہ نور پور نون بھی سرگودھا کا ہی قصبہ ہے​

چلیں​

آپ کو ایک اور مزے کی بات بتاتے ہیں عمران خان اور بزدار کے دور حکومت میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے چیئرمین کا نام تھا امجد علی نون​

جی یہ وہی امجد علی نون یے کہ جس پر کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے​

مگر یہاں خاص بات یہ ہے کہ​

امجد علی نون کی گھر والی بندیال کی سگی بہن ہے مگر بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی​

بلکہ آگے چل کر یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ​

امجد علی نون​

سرگودھا کے قصبے کے باسی انور علی نون کا فرزند ارجمند ہے اور انور علی نون​

فیروز خان نون کا فرسٹ کزن​

فیروز خان نون کا تعلق کس مذہبی اقلیت سے تھا ؟​

آپ خود تحقیق فرمائیں​

 

Back
Top