
سیمی فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کےبعد بابراعظم نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کےبعد پریس کانفرنس کرتےہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے خود پر اور ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے والے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے، ہم جیت کے اس لمحے کو انجوائے کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مانتے ہیں اس ورلڈ کپ میں آغاز اچھا نہیں تھا مگر کرکٹ میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں، مجھے یقین تھا کہ کم بیک ضرور کریں گے، ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر یقین برقرار رکھا اس کیلئے شکریہ، تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے، کپتان پر تنقید کا مطلب ہے کہ ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
میچ میں شاندار بیٹنگ کے حوالےسے بات کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے بیٹنگ پر آنے سے قبل پلاننگ کی تھی کہ پہلے پاور پلے کے 6 اوورزمیں مومینٹم سیٹ کریں گے اور ہم اس میں کامیاب بھی رہے،باؤلرز نے بھی اچھی پرفارمنس دی، فائنل میں جو بھی ٹیم مدمقابل ہو ہم اپنا 100 فیصد دیں گے۔
واضح رہے کہ آج کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نےنیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے152 رنز بنائے جسے پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں مکمل کرلیا، پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان نےنصف سنچریاں کرکے نمایاں رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10babarenjoymashwara.jpg