بابر،شاہین اور رضوا ن میں ناراضگی دور کرانے کیلئےسابق کرکٹرز میدان میں آگئے

15shaheenbababr.png

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات اور ناراضگی دور کرنے کیلئے سابق کرکٹرز نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو سابق کپتانوں نے بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کے درمیان اختلافات اور دوریوں کو ختم کروانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان سابق کپتانوں کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں سے رابطے شروع کرلیے گئے ہیں اور تینوں کھلاڑیوں کو گلے شکوے دور کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

سابقہ کپتانوں نے بابر، شاہین اور رضوان سے رابطہ کرکے آپسی اختلافات اور دوریوں کو ختم کردینے کی درخواست کی ہے، ان کوششوں کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاہین آفریدی کی وطن واپسی کے بعد تینوں کرکٹرز کی سابق کپتا ن کے گھر ملاقات بھی کروائی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم میں سرجری کی تیاری کی جارہی ہے، اس دوران ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی جانب سے ایک رپورٹ بھی بورڈ انتظامیہ کو دی گئی جس میں کھلاڑیوں کے آپسی اختلافات اور دیگر معاملات میں عدم دلچسپی کا انکشاف کیا گیا۔

گیری کرسٹن نے کہا کہ میں جب سے پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا ہوں میں نے یہی نوٹ کیا کہ اس ٹیم میں اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں ہے، کہنے کو تو یہ ایک ٹیم ہے مگر یہ ٹیم نہیں ہے ، اس میں کوئی کھلاڑی کسی کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ دائیں بائیں سب الگ الگ ہیں، میں کئی ٹیموں کے ساتھ کام کرچکا ہوں مگر میں نے ایسی کوئی صورتحال نہیں دیکھی۔
 

Back
Top