
آسٹریلوی کھلاڑی کا کیچ ڈراپ کرنا حسن علی کیلئے جرم بن گیا، تنقید اور طنر کی زد میں ہیں، یہی وجہ ہے کہ حسن علی اب شائقین کرکٹ سے نگاہیں چرا رہے ہیں،میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی نے بائیو سیکیور ببل ختم ہونے کے بعد بھی عوام سے سامنا نہیں کیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بائیو سکیور ببل ختم ہونے پر کھلاڑی ہوٹل کی لابی میں شائقین سے ملے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں آٹوگراف دیئے لیکن حسن علی شائقین اور میڈیا کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔
کچھ مخالفین حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں، ورنہ شائقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد ان کے حق میں کھڑی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، ساتھی کھلاڑی بھی حسن علی کا ساتھ دے رہے ہیں۔
آسٹریلین اننگز کے 19 ویں اوور میں کیچ ڈراپ کرنے کے بعد حسن علی بہت دباؤ میں آگئے تھے لیکن ایسے میں سابق کپتان شعیب ملک حسن علی کے پاس گئے ان کا حوصلہ بڑھایا اور ہمت بندھائی، کمنٹیٹرز اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی شعیب ملک کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہا۔
پاکستان نےآسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کئے ساتھ 176 رنز بنائے تھے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان 55 رنز بنائے جب کہ آسٹریلیا نے ہدف 19 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hassn-dwon-why.jpg