
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام جماعتیں تیار تھیں مگر تحریک انصاف نےا س عمل میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا پشاور کے بعد کراچی میں بھی پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس معاملے میں ان کی یا حکومتی اراکین کی صرف مذمت کافی نہیں، بات مذمت سے آگے بڑھ چکی ہے، پولیس کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا تھا دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام جماعتیں تیار تھیں مگر تحریک انصاف نےا س عمل میں شامل ہونے سے انکار کردیا ، اس وجہ سے قومی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا۔
تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت ٹھکرا دی تھی، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی تھی، آل پارٹیز کانفرنس میں آنے سے بھی صاف انکار کردیا تھا،وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کُل جماعتی کانفرنس بلا ئی تھی۔