
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے۔
جس کی تصدیق شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے ہی کی، انہوں نے لکھا کہ میرے 50 ہزار ٹوئٹر فالورز ایک دم غائب۔ ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا۔
https://twitter.com/x/status/1524523159717924865
شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ، اور ایلون مسک کو ٹیگ بھی گیا۔ یاد رہے ایلون مسک حال ہی میں ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالرز میں خرید چکے ہیں۔
شہباز گل ٹوئٹر کو اپنے آرا کے لیے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، اور لوگوں کو اپنی پارٹی پالیسیوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی رہنما کے فالورز ایک دم کہاں گئے؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی چیز سامنے نہیں آسکی۔
دوسری جانب شہبازگل کے اس ٹوئٹ کے بعد بہت سے ٹوئٹر صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں ان کے بھی فالوورز کی تعداد کم ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524532391792025611 https://twitter.com/x/status/1524538011752480768 https://twitter.com/x/status/1524554053384081415 https://twitter.com/x/status/1524559729665712128 https://twitter.com/x/status/1524545338148671489
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahbazi1i221.jpg