ایک میسج سب کیلئے

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
logo2017.png

21106321_1397135670404863_7718884881874363087_n.jpg
 
۔ ۔ ۔ ۔ اور اگر پالا ذہنی معذور پٹواری قبیلے سے پڑ جائے، تو ایسے جانور نما لوگوں کو ہانکنے کے لئے لاٹھی کا استعمال نا گزیر ہو جاتا ہے
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
اس کے لئے شعور اور بلند نظری چاہیے
ہم بحیثیت قوم ایک جذباتی ذہنیت رکھنے والے ہیں
بغیر سوچے سمجھے کسی کی بھی حمایت کرتے اور اسی طرح کسی کی بھی مخالفت کرتے ہیں
حمایت اور مخالفت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہوتی
بس ایک بھیڑ چال ہے اور یہ ہی ہماری تشخیص ہے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
۔ ۔ ۔ ۔ اور اگر پالا ذہنی معذور پٹواری قبیلے سے پڑ جائے، تو ایسے جانور نما لوگوں کو ہانکنے کے لئے لاٹھی کا استعمال نا گزیر ہو جاتا ہے

ذہنی معذور کا علاج اگر آپ ڈنڈے سے کریں گے تو بے چارا مر جائے گا ، پھر مخالفت کس کی کریں گے

:)

زبردست پوسٹ ہے ۔شکریہ بھائی
قطرہ قطرہ سے دریا بنتا ہے اور آپ نے اچھائی کے دریا کاایک قطرہ کے لیے وقت صرف کیا ۔۔ہمیں اپنے پڑھے لکھے ہونے کا ثبوت دینا چاہیے اور اچھائی کرنے والوں کو سپورٹ کرنا چاہیے تب ہم ایک مہذب قوم بن پاینگے۔
 
چھومنتر

Minister (2k+ posts)
قبلہ گرامی قدر، اگر آپ کی اس منطق کو مان لیا جائے تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ شیطان کو کچھ نہ کہو ہان البتّہ اس کے نظریہ کو بیشک برا بھلا کہو، یا شرابی کو برا مت کہو ہاں شراب سے اس کی محبت کے نظریے کو برا بھلا کہو

حضور نظریہ محتاج ہوتا ہے شخصیت کا، بنا شخصیت کے نظریہ جنم ہی نہی لیتا۔ جیسے آپ کی جماعت اور اس کے نظریات کی داغ بیل ڈالی مولانہ مودودی صاحب نے
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)

ذہنی معذور کا علاج اگر آپ ڈنڈے سے کریں گے تو بے چارا مر جائے گا ، پھر مخالفت کس کی کریں گے

:)

ایک شخص معلومہ بد کردار ہو مگر بھگوان گیتا اول آخر یاد ہو، اشلوک بھی سب سے بہتر گاتا ہو، کیا منڈل میں اسے بلایں۔ کیا اسے گھر پوجا پاٹ میں بلایں ۔۔یعنی علمی اخلاقی تجزیہ یا ذوق کی بنیادپر رد ۔
ایک شخص معلومہ ناکام ہو اور سہ بار رہا ہو مگر معلومہ علم و قانون کا ما ہر ہو، طریق بھی وہ جو جانا ، پہلے برتا ہوا ہو، کیا معاملہ ایک بار پھر اسی کے سپرد کر دیا جاےُ ۔۔ یعنی تجربہ کی بنیادپر رد ۔

ایک سبق جو پڑھا سمجھا یا برتا جا چکا، کیا اسے دوبارہ پڑھیں، دوھرایں کہ سبق تو خوب ہے ، استاد بڑا مخلص اور فاضل ہے ۔۔ یعنی ضرورت کی بنیادپر رد ۔

اگر معلوم ہو کہ کویَ علم جانکاری، تجزیہ کسی شخص گروہ یا زبان کا محتاج نہیں اور نہ اسکی دین ۔ کیا اس شخص، گروہ کا رد، علم ہ تجزیہ سے روگردانی ہے ۔۔ یعنی غیر متعلقہ دلیل سے ثبوت کی بنیادپر رد ۔

منافق علم، دلیل اور زبان رکھتا ہے ، پہنچ اور وسعت بھی، مگر اسکی مروجہ نشانیوں میں علم دلیل وغیرہ شامل نہیں ۔۔یعنی نیت مقصد اور ممکنہ نتایج َ کی بنیادپر رد ۔

رد کرنے کی دو چار اور بھی وجوہ ہیں مگر ابھی یہی۔
 
آپ تلوار ہاتھ میں پکڑیں اور سب کو قتل کرنے نکل پڑیں پھر
:):)
الله نے فرمایا
اے میرے محبوب pbuh! میں نےتمہے اخلاق کے ا علیٰ مرتبے پر فائز فرمایا ہے
الله کے رسول pbuhنے فرمایا ! تم میں سے بہترین وہ ہے جو اخلاق میں سب سے برتر ہے
فرمایا ! تم میںسے بہترین وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ رہے

اب آپ اپنا فیصلہ خود کر لیں ، بات اخلاق سے بھی کی جا سکتی ہے اور سختی ، گالی گلوچ سے بھی اور جو ان کا سہارا لیتا ہے وہ یہ چاہتا ہے کہ میں بد زبانی بھی کروں ، تنقید بھی کروں ، گالی بھی دوں ، الزام بھی لگاؤں اور پھر میری بات بھی مانی جائے ؟ کیوں کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ حق پر ہے ، باقی بے وقوف ، جاہل ، گنوار ، ان کا کوئی عقیدہ نہیں ، کوئی سوچ نہیں ، کوئی وابستگی نہیں ، یہ ہمارے متضاد روئیے ہیں جس کی وجہ سے برداشت ختم ، سیستدانوں سے لیکر عوام تک ، ایک سوچ ،ایک رویہ
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
قبلہ گرامی قدر، اگر آپ کی اس منطق کو مان لیا جائے تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ شیطان کو کچھ نہ کہو ہان البتّہ اس کے نظریہ کو بیشک برا بھلا کہو، یا شرابی کو برا مت کہو ہاں شراب سے اس کی محبت کے نظریے کو برا بھلا کہو

حضور نظریہ محتاج ہوتا ہے شخصیت کا، بنا شخصیت کے نظریہ جنم ہی نہی لیتا۔ جیسے آپ کی جماعت اور اس کے نظریات کی داغ بیل ڈالی مولانہ مودودی صاحب نے

سید مودودی نے کسی نظریے کی بنیاد نہیں ڈالی ، اسلام جس کو انگریزی دور میں دین کی بجائے مذہب تک محدود کر دیا گیا تھا ، اس کی نشاط ثانیہ کا کام کیا اور کچھ نہیں ، اس کی ابتدا علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے کی ، جماعت اسلامی کی بنیاد اس کام کو منظم کرنے کیلئے رکھی گئی ، اسلام کی بنیاد الله کے نبی نے رکھی وہ ہی ہادی اور رہنما ہیں اور الله کا قرآن اور نبی کی سنّت موجود ، اب اس اساس پر کوئی بھی کام کر سکتا ہے
آپ مولانا مودودی کا سارا لٹریچر پڑھ لیں ، کہیں ایسی بات نہیں جو ان کی ذات کے گرد گھومتی ہو

http://www.maududi.org/
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جن کی دال روٹی منفی دلیل پر چلتی ہے یہ تجویز ان کے لئے ناقابل عمل ہے
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)

آپ تلوار ہاتھ میں پکڑیں اور سب کو قتل کرنے نکل پڑیں پھر
:):)
الله نے فرمایا
اے میرے محبوب pbuh! میں نےتمہے اخلاق کے ا علیٰ مرتبے پر فائز فرمایا ہے
الله کے رسول pbuhنے فرمایا ! تم میں سے بہترین وہ ہے جو اخلاق میں سب سے برتر ہے
فرمایا ! تم میںسے بہترین وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ رہے

اب آپ اپنا فیصلہ خود کر لیں ، بات اخلاق سے بھی کی جا سکتی ہے اور سختی ، گالی گلوچ سے بھی اور جو ان کا سہارا لیتا ہے وہ یہ چاہتا ہے کہ میں بد زبانی بھی کروں ، تنقید بھی کروں ، گالی بھی دوں ، الزام بھی لگاؤں اور پھر میری بات بھی مانی جائے ؟ کیوں کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ حق پر ہے ، باقی بے وقوف ، جاہل ، گنوار ، ان کا کوئی عقیدہ نہیں ، کوئی سوچ نہیں ، کوئی وابستگی نہیں ، یہ ہمارے متضاد روئیے ہیں جس کی وجہ سے برداشت ختم ، سیستدانوں سے لیکر عوام تک ، ایک سوچ ،ایک رویہ

بد اخلاقی تو اپنا،خود کا،ہی نقصان ہے۔ مخالف کا دل ضرور دکھتا ہے مگر وہ کم نہیں پڑتا۔ بد اخلاقی کم حوصلہ یا جاہل کا وصف ہے۔ انسان غلطی کر بیٹھتا اور مجھ سےبھی اکثر ہی اور صریحاََ ہوی ہے ۔

۔مگر یہاںآپ کا سوال بلاشک، معلومہ، اچھے َ علم و وعظ کے حامل شخص، گروہ کے ارتدادو احتناب کی وجوہ سے متعلق تھا ۔ میں نے فقط اور فقط وہ صورتیں ، دلایل بتاے ہیں جو اس عمل کا جواز بنتے ہیں۔
انکے علاوہ تین چار صورتیں ہیں جو کسی رد کرنے والے کی اپنی ذات اور نفسیات سے متعلق ہیں اور جایز صورتیں ہیں۔ اور دو تین مذھبی وجوہ بھی جیسا کہ ایک مسلم، کسی غیر مسلم کی محفل، سبق میں صرف اس لیے شریک نہ ہو سمجھے حکماََ، شرعاََ منع ہے یا پھر دورِابتلا یہود و نصار احباب سے منہ پھیر لے کہ اپنے گروہ کی دل آزاری، غلط فہمی نہ ہو، اور خاص آیتِ مبارکہ سے استدلال کرے۔

آپ نے جو قطعہ اوپر پوسٹ کیا تھا اور دلیل مانگی تھی میری جسارت اس ظمن تھی، اسمیں بد اخلاقی، بد زبانی یا پھر آپ کی ذات کا تعلق کیسے ہوا ۔ آپ کو غلط فہمی ہوی، معاف فرما دیں۔
عرض کر دوں کہ بد اخلاقی، بد زبانی اصولاََ برایَ ہے، مگر چندے صورتیں َعملاََ ، شرعاََ ،علماََ ِموجود ہیں جب اجتناب نہیں۔

دعوا تک کرتے شرم آتی ہے سو قطعاََ بھینہیں، مگر آپ کو ماشااللہ ماناہے۔ مذہبِ اسلام میں، بعض دوسرے مذاہب کے بر عکس، اعمال کا دارومدار نیت اور قبولیت پر ہے، اور یہی بنیادی اصول ہے۔

desan

President (40k+ posts)
Vote is still for Nawaz Sharif while this quote is borrowed from Perez Rasheed!!!
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
جن کی دال روٹی منفی دلیل پر چلتی ہے یہ تجویز ان کے لئے ناقابل عمل ہے

میں سمجھتا ہوں ، دلیل منفی نہیں ہوتی ،سوچ ہوتی ہے جس کے جواز کیلے دلیل کا سہارا لیا جاتا ہے ، اس کا دوسرا نام ضد ہو سکتا ہے ، خود کو کامل سمجھنا ، اپنے موقف کو ہر صورت درست سمجھنا دوسرے کو مخالف اس لئے سمجھنا کہ وہ اختلاف کرتا ہے لهذا بات ماننا نہیں ، اگر ایک انسان دنیا میں کسی کو قائل کرنا چاہیے لیکن ابتدا اس کی سوچ اور رائے اور وابستگی پر حملے سے کرے تو کولی جاہل ہی اس کی بات مانے گا ، ہو سکتا ہے وہ سچا ہو لیکن بات کی ابتداد چونکہ حکمت کے خلاف ہے اس لئے کسی کو قائل نہیں کیا جا سکتا

بس یہ ہی کشمکش ہے

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جو کم و بیش آپ کے ہر تھریڈ پر حاضر ہوتے ہیں بلآخر داڑھی کھجاتے یہاں بھی پہنچ گئے