ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فیصد کا اضافہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرتک پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ روز وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں آئی ٹی بر آمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں 33.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمد ات 214 ملین ڈالرز رہیں، موجودہ حکومت آئی ٹی بر آمدات کے اضافہ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1825800723914702911
 
Last edited by a moderator:

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
maxresdefault.jpg
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

بندہ پٹواری ہو اور بندی پٹوارن ہو اور جھوٹے نہ ہوں..... ایسا ممکن ہی نہیں . انکو پہلی گُھٹّی ہی جھوٹ بولنے کی دی جاتی ہے . اسکے بعد چل سو چل اور پھر نوبت یہاں تک پہنچ جاتی ہے . سارا سوشل میڈیا بند کیا ہوا ہے لیکن آمدنی ۳۴ فیصد زیادہ ہو گئی ہے

Only in Pakistan.
 

Back
Top