ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ، وفاقی کابینہ کی تعداد 77 پر پہنچ گئی

shshb1111h1.jpg


وزیراعظم شہباز شریف کے معاونین خصوصی کی تعداد میں مزید اضافہ فہد ہارون کو معاون خصوصی بنائے جانے کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 77 پر جا پہنچی۔

وفاقی کابینہ کی تعداد 77 پر پہنچنے سے اس حکومت کا ایک انوکھا ریکارڈ بن گیا ہے جو ماضی میں آج تک کسی حکمران کے حصے نہیں آیا۔

فہد ہارون کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف خود یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ملکی معاشی حالات کے باعث وہ کفایت شعاری مہم کو اپنائیں گے اور کابینہ کو مزید وسعت نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ فہد ہارون کو معاون خصوصی کا عہدہ ملنے کے بعد کابینہ کی تعداد 77 ہو گئی ہے، فہد ہارون کو معاون تو بنا دیا گیا مگر انہیں کوئی قلمدان نہیں دیا گیا۔ ان سے قبل بھی متعدد وفاقی وزرا اور معاونین ایسے ہیں جنہیں دینے کیلئے کوئی قلمدان نہیں بچا۔

ایک اور معاون کے شامل ہونے سے وفاقی کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 32 پر پہنچ گئی ہے جبکہ 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر بھی اسی کابینہ کا حصہ ہیں۔
 

Back
Top