ایک اور بھارتی سفارتکار کو امریکی ایئرپو&#1585

billo786

Senator (1k+ posts)
اقوام متحدہ میں سکھ بھارتی مندوب ہردیپ پوری نے جامہ تلاشی کیلئے پگڑی اتارنے سے انکار کر دیا اور نصف گھنٹے تک انہیں ایئرپورٹ سے نکلنے کی اجازت نہیں ملی۔
واقعی سردار جی سردار ہی ہوتا ہے اور کفش بردار جی کفش بردار ہردیپ پوری نے ثابت کیا کہ وہ ایک آزاد و خودمختار ملک کا مندوب ہے کوئی دہشت گرد نہیں نہ ہی کسی کا غلام کہ پگڑی اتار دے اور اس طرح اس نے منموہن سنگھ کی پگڑی کے شملے کو اونچا کر دیا۔ ایک ہمارے بھی مندوب تو کیا اعلیٰ حکمران ہیں جو امریکی ایئرپورٹوں پر وطن کی عزت اتار کر رکھ دیتے ہیں۔
جامہ تلاشی اور جامہ دری تو بہت آسان بات ہے بھارت اور پاکستان دونوں ایک ساتھ آزاد ہوئے دونوں کی آزادی و خودمختاری ہم عمر ہے مگر اب فرق ملاحظہ کریں کہ بھارتی مندوب نے آدھا گھنٹہ ایئرپورٹ پر کھڑے رہنا برداشت کیا مگر اپنی پگڑی (عزت) اتارنے کی اجازت نہ دی اور بالآخر اسے جوں کا توں اقوام متحدہ میں جانے دیا گیا۔
کاش! ہمارے حکمران بھی اپنے پائوں پر کھڑے رہتے اپنے موقف پر اڑے رہتے تو ہمارا بھی شملہ بلند ہوتا۔ بھارتی مندوب پگڑی اتارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیتا اور ہم سے کوئی ڈرون حملوں کی اجازت بھی نہیں مانگتا۔
ببین تفاوت راہ ازکجا است تا بکجا (راستوں کا فرق تو دیکھیے کہ کہاں سے کہاں تک ہے)۔
فاعتبروایااولیٰ الابصار۔ اگر آنکھیں ہیں تو ہمارے حکمرانو! تم بھی اسی کجکلاہی سے عبرت پکڑو۔
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
Re: عبرت پکڑو

ہم نے تو گوروں کو اپنا مائی باپ بنا رکھا ہے
بس نہیں چلتا کہ ان کی پوجا کریں
اگر گورا ٹوپی اتارنے کے لیے کہتا ہے تو ہم سب کچھ اتارنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں
ڈر ہے کہ کہیں وہ ہمارا رزق نہ چھین لے
ڈر ہے کہ کہیں وہ ہماری عاقبت خراب نہ کر دے

ہم اس کے قدموں میں بیٹھ کر اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں
وہی ہمارا نجات دہندہ ہے
 

behzadji

Minister (2k+ posts)
Re: عبرت پکڑو

ghayrat hai bari cheez jahan-e-tag-o-dau main
pehnati hay darwaish ko taj-e-sar-e-dara
 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
Re: ایک اور بھارتی سفارتکار کو امریکی ایئرپو&a

7_4817.JPG
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ایک اور بھارتی سفارتکار کو امریکی ایئرپو&a

اسی لیۓ ہم پگڑی نہیں پہنتے - کس پر پہنے؟ نہ منہ نہ سر
پرویز مشرف بیلٹ پہنتا تھا ، اس کی بیلٹ بھی اتروا لی
ننگا بھی کیا ہو گا -
سکھ تو نیچے کچھا بھی پہنتے ہیں !!!!