billo786
Senator (1k+ posts)
اقوام متحدہ میں سکھ بھارتی مندوب ہردیپ پوری نے جامہ تلاشی کیلئے پگڑی اتارنے سے انکار کر دیا اور نصف گھنٹے تک انہیں ایئرپورٹ سے نکلنے کی اجازت نہیں ملی۔
واقعی سردار جی سردار ہی ہوتا ہے اور کفش بردار جی کفش بردار ہردیپ پوری نے ثابت کیا کہ وہ ایک آزاد و خودمختار ملک کا مندوب ہے کوئی دہشت گرد نہیں نہ ہی کسی کا غلام کہ پگڑی اتار دے اور اس طرح اس نے منموہن سنگھ کی پگڑی کے شملے کو اونچا کر دیا۔ ایک ہمارے بھی مندوب تو کیا اعلیٰ حکمران ہیں جو امریکی ایئرپورٹوں پر وطن کی عزت اتار کر رکھ دیتے ہیں۔
جامہ تلاشی اور جامہ دری تو بہت آسان بات ہے بھارت اور پاکستان دونوں ایک ساتھ آزاد ہوئے دونوں کی آزادی و خودمختاری ہم عمر ہے مگر اب فرق ملاحظہ کریں کہ بھارتی مندوب نے آدھا گھنٹہ ایئرپورٹ پر کھڑے رہنا برداشت کیا مگر اپنی پگڑی (عزت) اتارنے کی اجازت نہ دی اور بالآخر اسے جوں کا توں اقوام متحدہ میں جانے دیا گیا۔
کاش! ہمارے حکمران بھی اپنے پائوں پر کھڑے رہتے اپنے موقف پر اڑے رہتے تو ہمارا بھی شملہ بلند ہوتا۔ بھارتی مندوب پگڑی اتارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیتا اور ہم سے کوئی ڈرون حملوں کی اجازت بھی نہیں مانگتا۔
ببین تفاوت راہ ازکجا است تا بکجا (راستوں کا فرق تو دیکھیے کہ کہاں سے کہاں تک ہے)۔
فاعتبروایااولیٰ الابصار۔ اگر آنکھیں ہیں تو ہمارے حکمرانو! تم بھی اسی کجکلاہی سے عبرت پکڑو۔