ایک آئی پی پی کمپنی نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر کمپنی بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے ریٹرن آف ایکیوٹی میں 8 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمران خان نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریٹرن آف ایکیوٹی کو رضاکارانہ طور پر 18 سے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر آئی پی پی کمپنی مالک شہریار چشتی نے کہا کہ ہم نے قیمت میں کمی کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ صارفین بجلی خرید نہیں پارہے، ملک میں توانائی کی صورتحال بہت خراب ہوتی جارہی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے کام کرنا ہوگی اور آئی پی پیز کے تحت ہمیں بھی صارفین کو سہولت دینا ہوگی، ہم بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے تجاویز دینے جارہے ہیں2021 میں 11 فیصد کیپسٹی ادائیگی ادائیگی کم کی تھی۔
شہریار چشتی نے مزید کہا کہ ہمیں مقامی سطح پر دریافت ہونےوالی گیس کے استعمال کی اجازت دی جائے، کیونکہ پاکستان یں گیس کی دریافت ہوئی گیس کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، اس گیس کے استعمال سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1994 کے معاہدے کے مطابق 100 فیصد ریٹ آ ف ریٹرن ڈالر میں تھا جس کو پاکستانی روپے میں تبدیل کرنے کی تجویز دی جارہی ہے۔